اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ کے دور دراز گاؤں شنگنی میں 55 سالہ ایک شخص کی لاش درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق آج صبح پولیس کو شنگنی گاؤں میں ایک شخص کی درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی لاش پڑی ہے۔
اس کے فوراً بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی شناخت سیف الدین (55)ولد علم دین ساکنہ شنگنی کے طور پر ہوئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص نے درخت کے ساتھ لٹک کر خودکشی کی ہے تاہم پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
ڈوڈہ ضلع شنگنی گندوہ میں 55 سالہ شخص کی نعش درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی برآمد
