عظمیٰ نیوزسروس
بڑہ برہمنا(جموں)//جموں و کشمیر بی جے پی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) اشوک کول نےسینئر بی جے پی لیڈر اور ایم ایل اے وجئے پور چندر پرکاش گنگا کے ساتھ بڑی برہمنا منڈل، ضلع سانبہ میں ایک پرجوش ترنگا یاترا کی قیادت کی۔ تقریب میں عوام کی بھر پور شرکت دیکھنے میں آئی، سکول کے بچوں نے خصوصی جوش اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، اشوک کول نے بڑے پیمانے پر ٹرن آؤٹ اور جوش و خروش کو سراہا، خاص طور پر نوجوانوں میں، اس بات پر زور دیا کہ ترنگا یاترا محض علامتی نہیں ہیں بلکہ ان کی سماجی اہمیت بھی گہری ہے۔ انہوں نے کہا، “اس طرح کے واقعات اتحاد کی تحریک دیتے ہیں، قومی فخر کو تقویت دیتے ہیں، اور قوم کے تئیں ہماری مشترکہ ذمہ داری کی یاد دلاتے ہیں۔”چندر پرکاش گنگا نے اپنے خطاب میں حالیہ آپریشن سندور میں پاکستان کے خلاف فیصلہ کن موقف اختیار کرنے پر ملک کی سیاسی اور دفاعی قیادت کی تعریف کی۔گنگانے کہا “آپریشن نے ایک بار پھر ہندوستان کی بے مثال فوجی صلاحیت کو ثابت کیا ہے، جس نے ہماری قوم کو عالمی سطح پر مضبوطی سے کھڑا کیا ہے‘‘۔ گنگا نے مزید کہا کہ یہ فتح ہندوستان کی مسلح افواج کی ہمت، درستگی اور عزم کا ثبوت ہے۔