عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر/ پلوامہ میں پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر سرکل روڈ پر ناکہ چیکنگ شروع کی ۔ دوران چیکنگ سجن بیرسنگھ ولدہر بجن سنگھ ساکنہ امرتسر پنجاب کی تلاشی اس کے قبضے سے 3.5گرام ہیرائن ممنوعہ مادہ بر آمد کیا ۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر کو متعلقہ پولیس اسٹیشن میں متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ادھر بڈگام میںپولیس چوکی ہردہ پنزونے دسن میں ناکہ چیکنگ کے دواران ایک موٹر سائیکل سوار کی تلاشی اس کے قبضے سے 60گرام چرس جیسا ممنوعہ مادہ بر آمد ہوا ۔