عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//پولیس کالونی قمرواری میں واقع ایک مسجد شریف میں آج شام آگ نمودارہوئی جس سے چھت کو نقصان پہنچا اور اس کی ساخت کو معمولی نقصان پہنچا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ہیڈ کوارٹر کو 6 بجکر17منٹ پر کال موصول ہوئی، جس کے بعد 17:06 بجے فائر ٹینڈزر روانہ کئے گئے۔ ایف اینڈ ای ہیڈ کوارٹرز، فائرسٹیشن صفا کدل، اور فائراسٹیشن ایس ایچ کے فائر ٹینڈرز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔فائر بریگیڈ کے عملے کی فوری کارروائی نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا، مسجد کی چھت کو پہنچنے والے نقصان کو محدود کیا اور اس بات کو یقینی بنایا گیاکہ مرکزی ڈھانچہ برقرار رہے۔آگ لگنے کی وجہ کی تفتیش جاری ہے۔