عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز امرتسر اور شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا اسٹیشن کے درمیان وندے بھارت ٹرین کو جھنڈی دکھانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا: ‘وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں وکشمیر کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، خاص طور پر ریلویز میں بے مثال ترقی دیکھنے میں آئی ہے’۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز بنگلورو میں شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا- امرتسر سمیت تین وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
منوج سنہا نے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا- امرتسر وندے بھارت ٹرین کو علامتی طور پر جھنڈی دکھانے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ میں امرتسر اور شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا اسٹیشن کے درمیان وندے بھارت ٹرین کو جھنڈی دکھانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں وکشمیر کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، خاص طور پر ریلویز میں بے مثال ترقی دیکھنے میں آئی ہے’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نئی وندے بھارت ٹرین ماتا ویشنو دیوی کے عقیدت مندوں کے لیے سفر میں آسانی کو یقینی بنائے گی اور مقامی معیشت کی ترقی کی رفتار کو تیز کرے گی۔انہوں نے کہا: ‘گذشتہ روز پہلی مال بردار ٹرین پنجاب سے اننت ناگ پہنچی تھی، جو وادی کشمیر کے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے اور تجارت میں ایک اہم سنگ میل ہےـ
وزیر اعظم کی قیادت میں جموں وکشمیر کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچرمیں بے مثال ترقی ہوئی: منوج سنہا
