پلوامہ// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے کوسی باغ علاقے میں اتوار کو ایک ترکھان مبینہ طور پر اونچائی سے گرنے سے شدید زخمی ہو گیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ زخمی ترکھان کی شناخت ریاض احمد کے طور پر کی گئی ہے جو کوسی باغ پلوامہ کا رہائشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر اسے سر اور کمر میں چوٹ کے ساتھ ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا اور بعد میں خصوصی علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔