عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پولیس نے اولڈ ٹاؤن بارہمولہ اور کنزر میں الگ الگ کارروائیوں میں ایک خاتون سمیت2 منشیات فروش کو گرفتار کیا۔پولیس چوکی اولڈ ٹاؤن بارہمولہ نے جانبار پورہ بارہمولہ کی خاتون کو گرفتار کیا اور اسکے گھر سے چرس نما مواد ضبط کیا۔ایگزیکٹیو مجسٹریٹ اور تین آزاد گواہوں کی موجودگی میں مشتبہ گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ تلاشی کے دوران مکئی کی بھوسیوں میں لپٹی اور کالے پرس میں کالے پولی تھین میں چھپائی گئی 215 گرام چرس نما مادہ برآمد ہوا۔ادھرچیچلورا کنزر میں چیکنگ کے دوران جمیل یاسین ڈار ولد محمد یٰسین ڈار ساکن ٹارہامہ کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 07 گرام ہیروئن نما مادہ برآمد ہوا۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔