عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے باٹر گام علاقے میں آتشزدگی کے ایک شبانہ واقعے میں تین کمرشل عمارتیں خاکستر ہوگئیں۔ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے باٹرگام علاقے میں جمعرات کی شب قریب ساڑھے دس بجے آتشزدگی کے ایک واقعے میں تین کمرشل عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک عمارت کے 7 دکان اور 4 رہائشی کمرے، دوسری عمارت کے 3 دکان اور تیسری عمارت میں 2 بیڈ منی فیکچرنگ یونٹ تھے جن کو کافی نقصان پہنچا ہے۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد فائر ٹنڈرز کو جائے موقع پر بھیجا گیا جنہوں نے آگ کو قابو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔
کپواڑہ آتشزدگی میں تین کمرشل عمارتوں کو نقصان
