عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/بنی بسوہلی روڈ پر جمعہ کی صبح موٹر سائیکل اور لوڈ کیریئر کے درمیان ایک زوردار ٹکر ہوئی جس میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ یہ حادثہ سندھر گاؤں میں موہن ٹی اسٹال کے قریب پیش آیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوان لوڈ کیریئر سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں دونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
جاں بحق نوجوانوں کی شناخت شہباز ولد عباس اور روہت ولد رچھپال کے طور پر ہوئی ہے، دونوں کا تعلق بنی علاقے کے گاؤں بہوند سے ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بنی بسوہلی سڑک پر المناک سڑک حادثہ، دو نوجوان ازجان
