عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے گوگلڈارا دنواس جنگل میں ملی ٹنٹوں کی ایک کمیں گاہ کو بے نقاب کرکے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے گوگلڈارا دنواس جنگل میں ایک دہشت گرد ٹھکانے کا پر دہ فاش کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران 1 پستول، 1 میگزین، 9 گولیاں، 1 گرینیڈ اور کچھ دوائیاں بر آمد کی گئیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
بارہمولہ کے جنگل میں ملی ٹنٹوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: پولیس
