عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//محکمہ باغبانی ضلع سرینگر نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت ترقی پسند کسانوں کیلئے ایک صلاحیت سازی پروگرام کا انعقاد کیا۔ تقریب میں وکاس آنند، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ضلع سرینگر کے مختلف علاقوں سے 50سے زائد باغبانوں نے پروگرام میں حصہ لیا۔ کسانوں کو باغبانی کی جدید تکنیکوں کے بارے میں آگاہی اور نئی شروع کی گئی محکمانہ سکیموں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ ان کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور پھلوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ان اختراعات کو اپنائیں، جو بالآخر آمدنی میں اضافہ اور معاش کے بہتر مواقع کا باعث بنیں گے۔