عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر / / کلاروس کپوارہ میں کنویں میں گر جانے کے بعد 25سالہ خاتون لقمہ اجل بن گئی ۔ حاجی بل سرکولی علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ میں جواں سال خاتون، جس کی شناخت فاطمہ بیگم زوجہ فرید احمد دیداد کے بطورہوئی ، اپنے گھر کے قریب 40 فٹ گہرے کنویں میں گر گئی۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس، ایس ڈی آر ایف اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ٹیموں نے بچائو آپریشن شروع کیا، اور لاش کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ مہلوک خاتون کی نعش طبی قانونی کارروائیوں کیلئے سب ضلع ہسپتال ہندواڑہ منتقل کیا گیا جس کے بعد آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لواحقین کے سپرد کردی ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔