عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا کو حکمران اتحاد کے نائب صدر کے امیدوار کے انتخاب کا اختیار دے دیا ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو کے مطابق، یہ فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا۔
انھوں نے کہا یہ فیصلہ پارلیمنٹ کمپلیکس میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں بی جے پی کے سرکردہ رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس اجلاس میں مرکزی وزراء راج ناتھ سنگھ، امیت شاہ، جے پی نڈا، جے ڈی (یو) کے لالن سنگھ، شیو سینا کے شری کانت شنڈے، ٹی ڈی پی کے لاوو سری کرشنا دیورا یلو، اور چراغ پاسوان شامل تھے۔یہ اجلاس راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوا۔