زاہد بشیر
گول//گول سب ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ملی ٹینسی سے متاثرہ خاندانوں کے ایک وفد نے ایس ڈی ایم سے ملاقات کی اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں بھی ایس آ ر او43کے تحت فائدہ دیا جائے ۔ گورنر انتظامیہ کی جانب سے حالیہ دنوں میں جس میں انہوں نے ملی ٹینسی سے متاثر ہ خاندانوں کو ایس آر او43کے تحت نوکریوں کا اعلان کیا ہے اور گول سب ڈویژن سے تعلق رکھنے والے بہت سارے ایسے بھی متاثرین ہیں جو اس سے محروم ہیں ۔ متاثرین نے کہا کہ ہم 2000سے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کئی کے خاوند مارے گئے ، کئی کے بیٹے مار ے گئے اور کئی کے بھائی مارے گئے لیکن سرکار نے کوئی خاص امداد نہیں کی ۔ کچھ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں چار لاکھ روپے بیس سال قبل دئے اور نوکری کا بھی وعدہ کیا تھا لیکن بعد میں سرے سے نوکری سے انکار کر دیا ہے ۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہم پر بھی نظر کرم کرے ۔