عظمیٰ نیوز سروس
لاس اینجلس// وسطی کیلیفورنیا میں جنگلات میں تیزی سے پھیلتی آگ کے باعث سینکڑوں عمارتوں کے لئے خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔افسران نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ آگ نے پانچ دنوں سے بھی کم عرصے میں 82 ہزار ایکڑ (تقریباً 332 مربع کلومیٹر) سے زیادہ علاقے کو اپنی زد میں لے لیا ہے ۔یو ایس فاریسٹ سروس اور کیلیفورنیا کے جنگلات اور فائر پروٹیکشن کے محکمہ کے مطابق گیفرڈ فائر نامی یہ جنگل کی آگ جمعہ کی دوپہر لگی۔
فی الحال، سین لوئس اوبیسپو اور سانتا باربرا کاؤنٹوں میں سانتا لوسیا روڈ میں آگ بھڑک رہی ہے ۔افسران کا کہنا تھا کہ آگ 870 سے زائد عمارتوں کے لیے خطرہ ہے اور منگل کی صبح تک صرف سات فیصد آگ پر ہی قابو پایا جا سکا تھا۔ آگ کے باعث سانتا باربرا اور سین لوئس اوبیسپو کے رہائشیوں کو اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔یو ایس فاریسٹ سروس کے افسران نے کہا کہ ‘‘مقامی لوگوں کو اپنے علاقے میں پھیلتی ہوئی آگ کی وجہ سے بدلتے ہوئے حالات پر نظر رکھنی چاہیے ۔’’