عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان میاں الطاف احمد نے کولگام ضلع کے کنڈ جنگلاتی علاقے میں ایک افسوسناک حادثے میں دو خانہ بدوش افراد کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک درخت اور چٹان عارضی خیمے پر گر گئے، جس میں راجوری سے تعلق رکھنے والا ایک خانہ بدوش خاندان رہائش پذیر تھا، جو اس وقت اپنے موسمی ہجرت پر جنوبی کشمیر کے بالائی علاقوں میں مقیم تھا۔
میاں الطاف نے متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہادو افراد جان بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں، یہ ایک المناک واقعہ ہے۔ میں انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ متاثرہ خاندان تک فوری طور پر امداد اور مناسب معاوضہ پہنچایا جائے۔
رُکن پارلیمان میاں الطاف کا کولگام میں دو خانہ بدوشوں کی موت پر اظہارِ افسوس
