عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام/جنوبی ضلع کولگام کے بالائی علاقے کنڈ میں بدھ کو ایک درخت اور چٹان خیمے پر گرنے سے کم از کم دو افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ایک سرکاری عہدیدار نےبتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تیز ہواؤں کے باعث ایک الپائن درخت اور چٹان اکھڑ کر ایک خیمے پر جا گرے، جس میں ایک خانہ بدوش خاندان مقیم تھا۔
عہدیدار کے مطابق، خانہ بدوش خاندان کے دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد شفیع بوکر اور ان کی بہو ریشما بیگم کے طور پر ہوئی ہے، جو راجوری کے رہائشی تھے اور ان دنوں کنڈ کے مال مویشی کیساتھ جنگلات میں مقیم تھے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
کولگام میں خیمے پر درخت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
