عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ منگل کی صبح پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں منعقد ہوئی۔جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم میں ہونے والی یہ میٹنگ مانسون سیشن میں حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کی پہلی میٹنگ ہے۔ ووٹر لسٹوں اور دیگر امور کے ساتھ ساتھ نائب صدر کے انتخاب پر پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے پیش نظر اسے اہم سمجھا جا رہا ہے۔
میٹنگ میں وزیراعظم کاآپریشن سندور کی کامیابی اور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے سخت رویے پر اظہار تشکر کیا جاسکتا ہے۔وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر اتحادی ارکان پارلیمنٹ سے بھی خطاب کر سکتے ہیں، اس میں امریکہ کی تجارتی پالیسی پر ہندوستان کا نقطہ نظر بھی شامل ہو سکتا ہے۔ ووٹر لسٹ کے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر۔سر) کے معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے دونوں ایوانوں میں کام نہیں ہو رہا ہے۔تمام این ڈی اے ممبران پارلیمنٹ کو اس میٹنگ میں لازمی طور پر حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں وزیراعظم کی صدارت میں این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ
