عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/محکمہ موسمیات نے جموں صوبے کے راجوری، رامبن، ریاسی اور ادھمپور اضلاع کے لیے اگلے 2 سے 3 گھنٹوں کے دوران درمیانے سے شدید درجے کی بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہنگامی موسمی الرٹ جاری کیا ہے۔الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس موسمی صورتحال کے باعث بعض حساس علاقوں میں اچانک سیلاب (فلیش فلڈ)، زمین کھسکنے (لینڈ سلائیڈ)، کیچڑ کے تودے (مڈ سلائیڈ) اور پتھروں کے گرنے (شوٹنگ اسٹونز) جیسے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔
متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں اور کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔محکمہ نے عام لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انتہائی ضرورت کے بغیر سفر سے گریز کریں، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں لینڈ سلائیڈ یا فلیش فلڈ کا امکان زیادہ ہو۔محکمہ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے اور جہاں بھی ضرورت پیش آئے، فوری اقدامات کیے جائیں گے۔
جموں کے چار اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
