عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی جموں (ایس کے یو اے ایس ٹی جموں) کے 9 ویں کنووکیشن میں شرکت کی۔انہوں نے اختراعات کو آگے بڑھانے میں زرعی سائنسدانوں، فیکلٹی اور طلباء کے کردار کی سراہنا کی۔یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے ’ایکس‘ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔
پوسٹ میں کہا گیاوزیر اعلیٰ نے آج شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی جموں (ایس کے یو اے ایس ٹی جموں) کے 9 ویں کنووکیشن میں شرکت کی۔پوسٹ میں مزید کہا گیااختراعات کو آگے بڑھانے میں زرعی سائنسدانوں، فیکلٹی اور طلباء کے کردار کی سراہنا کی اور خود انحصار جموں و کشمیر کی تعمیر کے لیے کسانوں پر مبنی تحقیق پر زور دیا۔
عمر عبداللہ کی ایس کے یو اے ایس ٹی جموں کے 9 ویں کنووکیشن میں شرکت
