عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جھار کھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ شیبو سورین کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ جھار کھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور جھار کھنڈ مکتی مورچہ کے صدر شیبو سورین پیر کی صبح دلی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔عمر عبداللہ نے ان کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ’ایکس‘ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور ایم پی راجیہ سبھا شیبو سورین صاحب کے المناک انتقال کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا۔انہوں نے مرحوم کے روح کے سکون کے لئے دعا کی۔عمر عبداللہ نے ہیمنت سورین ، ان کے اہلخانہ اور ان کے ساتھیوں کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔
عمر عبداللہ کا جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ شیبو سورین کے انتقال پر اظہار افسوس
