راجا ارشاد احمد
گاندربل//گاندربل میونسپل کونسل میں واقع متعدد علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہونے سے آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گاندربل ٹاون میں موجود وارڑ جن میں گنگر ہامہ، بی ہامہ، سالورہ ،بملورہ میں گلی کوچے. اندرونی رابطہ سڑکیں، سٹریٹ لائٹس ناکارہ اور ناقص ہوکر رہ گئیں ہیں. سالورہ کے وارڈ نمبر 17 کے رہائشی جن میں بابا پورہ، صوفی محلہ، گنائی محلہ، نجار محلہ اور حجام محلہ پر مشتمل ہیں میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دینے کی بجائے نظرانداز کردیا گیا ہے۔ وارڈ 17 کے مقامی شہری بلال احمد نے اس بارے میں بتایا کہ پورے وارڑ میں بنیادی ڈھانچہ، گلیاں، کوچہ نالیاں، اور ڈرینج سسٹم 1980 کی دہائی سے جمود کا شکار ہے۔ ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کو مطالبہ کیاس جانب توجہ مرکوز کریں تاکہ مکینوں کو بنیادی اور اہم حقوق کی سہولت فراہم ہوسکے ۔