اشرف چراغ
کپوارہ// کپوارہ کے جنگل میں ایک نوجوان کی لاش بر آمد کی گئی جس کے بعد پولیس نے ایک دررج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔محمد اسلم خان ساکن ہایہامہ جمعہ کو اپنے مویشیو ں کے ساتھ جنگل گیا تاہم جب وہ شام تک گھر واپس نہیں لو ٹا ،تو افراد خانہ میں تشویش پڑ گئی اور اس کی تلاش شروع کی، لیکن رات دیر گئے تک اسلم کے بار ے میں کچھ پتہ نہیں چلا ۔ہفتہ کو جب افراد خانہ دوبارہ جنگل کی طرف گئے، تو اسلم کی لاش کو وہا ں پایا ۔مقامی لوگو ں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے سب ضلع سپتال کپوارہ پہنچایا۔پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی دی ۔