عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام/جنوبی ضلع کولگام کے اکھال جنگلاتی علاقے میں جاری مسلح تصادم کے دوران ایک اور ملی ٹینٹ کو مار گرایا گیا ہے، جس کے بعد مہلوک ملی ٹینٹوں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ یہ انکاؤنٹر جمعہ کی شام اس وقت شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مخصوص اطلاعات کی بنیاد پر علاقے میں محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ پہلے ایک ملی ٹینٹ کو مارگرایا گیا تھا، اب دوسرا بھی مارا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن اب بھی جاری ہے اور مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔
کولگام تصادم میں دوسرا ملی ٹینٹ جاں بحق ، آپریشن جاری
