عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جنوبی کشمیر میں ایک اہم سیاسی پیش رفت کے طور پر، سابق انڈین فاریسٹ سروس افسر سجاد مفتی نے ایک بار پھر سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔سجاد مفتی نے تصدیق کی کہ انہوں نے پچھلے ایک ماہ سے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا’’میں نے اپنے لوگوں سے ملنا شروع کر دیا ہے اور مزید کہا کہ فی الحال ان کا کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
سجاد مفتی نے 2014 میں سیاست میں قدم رکھا تھا جب وہ اپنے چچا مرحوم مفتی محمد سعید کی قیادت والی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) میں شامل ہوئے۔ سجاد مفتی جلد ہی جنوبی کشمیر میں پارٹی کا نمایاں چہرہ بن کر ابھرےاور سیاست کے لیے انہوں نے رضاکارانہ طور پر انڈین فاریسٹ سروس سے سبکدوشی کی درخواست دی تھی۔
بعد ازاں، انہوں نے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور 2020 میں دوبارہ سرکاری ملازمت میں واپس آ گئے۔وہ جون 2025 میں بطور چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ/چیف وائلڈ لائف وارڈن، لداخ کے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔
سابق آئی ایف ایس افسر سجاد مفتی کی سیاست میں واپسی، کسی پارٹی میں شمولیت کا ارادہ نہیں
