عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ضلع ریاسی کے دھر ماری علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک سرکاری افسر اور اس کے بیٹے کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے دھر ماری علاقے میں جمعہ کی رات دیر اس وقت سب ضلع مجسٹریٹ رام نگر راجندر سنگھ اور اس کے 8 سالہ بیٹے کی موت ہوگئی جب ان کی گاڑی مٹی کے تودوں کی زد میں آگئی۔اس واقعے میں ان کے پانچ دیگر رشتہ دار بھی زخمی ہوگئے۔
منوج سنہا نے اس واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ’ ریاسی کے دھر ماری علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے، جس میں ہم نے ایک بہترین افسر ایس راجندر سنگھ، ایس ڈی ایم رام نگر اور ان کے بیٹے کو کھو دیا ہے، سے گہرا صدمہ ہوا۔‘انہوں نے اس واقعے کو انتہائی دلدوز قرار دیتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے پرارتھنا کی۔
ریاسی لینڈ سلائیڈنگ واقعے پر منوج سنہا کا اظہار افسوس
