عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام/ فوج نے ہفتہ کے روز بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جاری ایک انکاؤنٹر کے دوران ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ کو بے اثر کر دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ انکاؤنٹر جمعہ کی شام سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان اکھال کے جنگلات میں شروع ہوا تھا۔
فوج کی سری نگر میں قائم چنار کور نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا،
“رات بھر وقفے وقفے سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
چوکس اہلکاروں نے سنجیدہ اور نپی تلی کارروائی سے ردعمل دیا اور رابطے کو برقرار رکھتے ہوئے گھیراؤ کو مزید سخت کر دیا۔ ایک ملی ٹینٹ کو مار گرایا گیا تاہم آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔
کولگام انکاؤنٹر: ایک ملی ٹینٹ جاں.بحق، آپریشن جاری ہے:فوج
