اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی تحصیل کاہرہ میں گذشتہ شب پیش آئے آگ کی ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوا ہےـ
اطلاعات کے مطابق فرید احمد پڑے ولد محمد سلطان پڑے ساکنہ کاہرہ کے چار منزلہ رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی اور چند ہی لمحوں میں پورے مکان میں پھیل گئی، تاہم مقامی لوگوں، فائر سروسز، پولیس و انتظامیہ کی بروقت کارروائی سے کچھ گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم اس دوران بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا اور مکان کی بالائی دو منزلیں مکمل طور پر تباہ ہوئی ـ
ڈوڈہ ضلع کی تحصیل کاہرہ میں آگ کی ہولناک واردات ،رہائشی مکان خاکستر
