عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//مڈل اسکول دبروٹ، منجاکوٹ میں تعینات ایک سرکاری ٹیچر نے اپنے دو پہیہ اسکوٹر اور ایک آئل ٹینکر کے درمیان سڑک حادثے میں اپنی جان گنوا دی۔یہ حادثہ جموں راجوری پونچھ قومی شاہراہ پر منجاکوٹ کے کٹارمل میں جمعہ کی شام پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ متوفی سرکاری ٹیچر کے دو پہیہ والے اسکوٹر کو ہائی وے پر ایک آئل ٹینکر نے ٹکرا دیا جس سے متوفی کی موقع پر ہی موت ہوگئی جس کی شناخت محمد اخلاق ولد محمد سائین ساکنہ منجاکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے کہا کہ پولیس اسٹیشن منجاکوٹ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اس معاملے میں ضروری قانونی کارروائی کی ہے۔