عارف بلوچ
اننت ناگ//جنوبی کشمیر میں کولگام ضلع کے اکہال علاقے میں جمعہ کو محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران مسلح جھڑپ ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ ایک مخصوص اطلاع پر پولیس، سی آر پی ایف اور 9آر آر کی مشترکہ ٹیم نے جمعہ کے روز کولگام کے اکہال جنگلاتی علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔انہوں نے کہا کہ ایک غیر ملکی سمیت کم از کم 3ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد محاصرہ کیا گیا اور اس دوران یہاں چھپے ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔انکا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادل رات دیر گئے پھر شروع ہوا۔