یو این آئی
لندن/ کرس ووکس اوول میں پہلے دن ہندوستان ے خلاف میچ میں گراؤنڈ پر عجیب انداز میں ڈائیو لگا تے وقت زخمی ہونے کے باعث باقی میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے جمعہ کو دوسرے دن کے کھیل سے قبل ایک بیان میں کہا کہ اس وقت وہ اس انجری کی وجہ سے مزید ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔ووکس ہندوستان کی پہلی اننگز کے 57ویں اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے ۔ انہوں نے مڈ آف سے گیند کا پیچھا کیا اور گیند کو رسیوں کے اندر واپس کھینچنے کے لیے چھلانگ لگائی اور باؤنڈری روکنے کی کوشش میں ڈائیو لگاتے وقت انجری کا شکار ہوئے ۔ووکس تکلیف میں نطر آئے اور گیند کو واپس کرنے کے لیے اٹھ بھی نہ سکے ۔بعدازاں انگلینڈ کے فزیو کا رکن میدان میں ان کی مدد کے لیے پہنچے اور تھوڑی دیر بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔ اس میچ میں بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر کی خدمات سے پہلے ہی محروم انگلینڈ کے پاس اب صرف تین تیزگیندبازی آپشنز ہوں گے جوش ٹنگ، گس اٹکنسن اور جیمی اوورٹن۔ تمام پانچ ٹیسٹ کھیلنے والے ووکس پوری سیریز میں انگلینڈ کے لیے بہترین گیندبازوں میں سے ایک رہے ہیں۔ ا نہوں نے 181اوورز کئے اور 11وکٹیں حاصل کیں۔