جموں و کشمیر کے امور پر تبادلہ خیال،خطے کا دورہ کرنے کی دعوت
عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر ست شرما نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جموں و کشمیر کی اہم پیش رفت اور خطے سے متعلق اہم تنظیمی امور پر توجہ مرکوز کی گئی۔بات چیت کے دوران ست شرما نے مرکزی وزیر داخلہ کو آپریشن مہادیو کے کامیاب خاتمے پر مبارکباد پیش کی، جس کی وجہ سے پہلگام حملے میں ملوث ملی ٹینٹوں کا قلع قمع کیا گیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ آپریشن وسیع تر آپریشن سندھور میں ایک اہم قدم آگے بڑھاتا ہے، جس کا مقصد مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے ملی ٹینسیسے نمٹنے اور جموں و کشمیر میں گراس روٹ گورننس کو مضبوط بنانے میںمرکزی وزیر داخلہ کی مسلسل رہنمائی اور پختہ عزم کے لیے گہری تعریف کی۔ست شرما نے امت شاہ کو مستقبل قریب میں جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ان کی موجودگی کیڈر کو تحریک دے گی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جاری ترقی اور سلامتی کی کوششوں کو تقویت دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کی رہنمائی سب کے لیے متاثر کن اور رہنمائی کرے گی۔