اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دو بجے تک ملتوی

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/لوک سبھا میں جمعرات کو بہار میں رائے دہندوں کی شناخت کے لیے کرائے جانے والے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
جیسے ہی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے وقفہ سوال شروع کیا، اپوزیشن ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے بیچ میں آگئے۔ برلا نے کہا کہ آپ وقفہ سوال نہیں چلانا چاہتے۔ برلا نے کہا کہ منصوبہ بند طریقے سے ایوان میں خلل پیدا کرنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بحث اور بات چیت کے لیے ہوتاہے۔ لوگ پلے کارڈز ایوان میں لے آئیں گے تو کارروائی نہیں چل سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگوں نے آپ کو منتخب کر کے بھیجا ہے۔ اپنے کام اور رویے کو درست کریں۔اسپیکر کے بار بار کہنے کے باوجود ہنگامہ نہیں رکا تو ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

Share This Article