عظمیٰ ویب ڈیسک
گول/یومِ آزادی کی تقریبات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے اور انہیں حتمی شکل دینے کے لیے آج سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) گول کی صدارت میں سول و پولیس انتظامیہ کی ایک مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں تحصیلدار گول، ایس ایچ او گول، زیڈ ای او گول، مقامی اسکولوں کے پرنسپلزاور محکمہ صحت، پی ڈی ڈی، اور جل شکتی کے افسران نے شرکت کی۔ایس ڈی ایم گول نے یومِ آزادی کی تقریبات کو خوش اسلوبی سے منعقد کرانے کی اہمیت پر زور دیا اور قومی جذبے اور عوامی شمولیت کو یقینی بنانے پر تاکید کی۔
میٹنگ میں سیکیورٹی انتظامات، ثقافتی پروگرامز اور پرچم کشائی کے طریقہ کار پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ایس ڈی ایم نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ صفائی ستھرائی، بلا تعطل بجلی و پانی کی فراہمی، اور پروگرام کے دوران فعال تعاون کو یقینی بنائیں۔
قابل ذکر ہے کہ تقریب کے مرکزی مقام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور مختلف محکموں کو متعلقہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔میٹنگ کے اختتام پر ایس ڈی ایم گول نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ باہمی اشتراک اور بھرپور ہم آہنگی کے ساتھ یومِ آزادی کی تقریب کو شاندار بنانے کے لیے کام کریں۔
گول میں یومِ آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں سول و پولیس انتظامیہ کی میٹنگ منعقد
