اودھم پور میں 4 بین ضلعی منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
ادھم پور/جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں پولیس نے 4 بین ضلعی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس پوسٹ ٹکری کی ایک ٹیم نے ٹکری میں ایک ناکے پر 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جو ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK15C – 2964 میں جموں سے سری نگر جارہے تھے۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے 71.95 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت محمد یونس ملہ ولد محمد یعقوب ملہ ساکن شلوت بانڈی پورہ (ڈرائیور)،واحد مقبول ولد محمد مقبول میر ولد سمبل بانڈی پورہ، قیصر احمد گنائی ولد نثار احمد ساکن آرم پوری سمبل بانڈی پورہ اور احمد گنائی ولد غلام نبی میر ساکن شلوت بانڈی پورہ کے طور پر کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن رہام بل میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Share This Article