جموں میں ملی ٹنٹ معاون گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: پولیس

KU Admin
2 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر پولیس نے جموں کے نگروٹہ علاقے میں ٹی سی پی ناکے پر ایک ملی ٹنٹ معاون کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں پولیس نے پیر کے روز نگروٹہ بائی پاس پر ٹی سی پی ناکے پر ایک شخص کو روکا جو ٹویوٹا اٹیوس گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر HR38Z – 2066 میں جموں سے سری نگر کی طرف جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے 3 پستول، 3 خالی میگزین، 8 کارتوس اور دو خالی کارتوس بر آمد کئے گئے جن کو ساتھی ڈرائیور کی سیٹ کے نیچے ہینڈ بیگ میں چھپایا گیا تھا۔
بیان میں ملزم کی شناخت اذان حمید غازی ولد عبدالحمید غازی ساکن ہلال آباد قمر واری سری نگر کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود کے لئے درست دستاویزات یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔انہوں نے کہا کہ بر آمد گی کے بعد گاڑی کو ضبط کیا گیا اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن نگروٹہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اسلحے کی اصلیت اور اس کے استعمال کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

Share This Article