غلام نبی رینہ
سری نگر/وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے زیری پورہ کلن علاقے میں بدھ کی علی الصبح ایک گاڑی، جو آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں کو لانے کے لئے جار رہی تھی، حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔
گاندر پولیس نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گاندر بل کے زیری پورہ کلن کے مقام پر علی الصبح ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر دریائے سندھ میں جا گری۔انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں کو لانے کے لئے جا رہی تھی۔پوسٹ میں کہا گیا کہ اس حادثے میں ڈرائیور کو معمولی چوٹیں لگیں جس کی حالت مستحکم ہے۔زخمی ڈرائیور کی شناخت وسیم احمد ڈار ولد علی محمد ڈار ساکن گلستان سمبل بانڈی پورہ کے طور ہوئی ہےـ
گاندربل میں گاڑی حادثے کا شکار، ڈرائیور معمولی زخمی
