عظمیٰ ویب ڈیسک
آر ٹی او رام بن کلدیپ سنگھ کی ہدایت پر موٹر وہیکل دیپارٹمنٹ کے انسپکٹر درپن شرمانے سب ڈویژن گول میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک خصوصی مہم عمل میں لائی جس دوران 140گاڑیوں کی جانچ کی گئی ۔
قابل ذکر ہے کہ چیکنگ کارروائی کے دوران 22گاڑیوں کو چالان کیا گیا جبکہ 11گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ضبط کر دی گئیں۔انسپکٹر، موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ درپن شرما نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی مہم کا بنیادی مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے علاوہ انہیں ٹریفک قوانین کے بارے میں مناسب مشاورت فراہم کرنا بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی خلاف ورزیوں کو روکیں ، خاص طور پر والدین جو اپنے نابالغ بچوں کو گاڑیاں فراہم کر رہے ہیں اور بچے بلا ڈر و خوف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اکثر و بیشتر ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں۔
موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ رام بن کی خصوصی چیکنگ مہم، گول میں 22گاڑیوں کے چالان،11گاڑیاں ضبط
