ڈگری کالج سرنکوٹ نے فطرت کے تحفظ کا عالمی دن منایا

Mir Ajaz
1 Min Read

حسین محتشم

پونچھ//عالمی یومِ فطرت کے موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج (جی ڈی سی) سرنکوٹ میں پروفیسر فتح محمد عباسی (سربراہ، شعبہ زولوجی) نے قدرتی وسائل کے تحفظ کی فوری ضرورت کو اجاگر کرنے کے لئے ایک آگاہی لیکچر دیا۔ اس تقریب میں قابل پرنسپل جی ڈی سی سرنکوٹ ڈاکٹر رانی مغل کی رہنمائی اور نگرانی میں طلباء اور فیکلٹی ممبران کی ایک بڑی تعداد نے پرجوش شرکت کی۔ لیکچر کے بعد کیمپس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران دیودار اور دیگر کونیفرز سمیت متعدد مقامی انواع کے پودے لگائے گئے۔ شجرکاری مہم میں پروفیسر جاوید منظور سربراہ شعبہ ماحولیاتی سائنس)خ، پروفیسر ڈاکٹر صوبیہ انجم، پروفیسر ڈاکٹر پرنس شرما، پروفیسر ڈاکٹر کرپال سنگھ، پروفیسر ڈاکٹر عاصم کے ساتھ بڑی تعداد میں طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیچر کنزرویشن اور پلاسٹک فری جولائی مہم پر ایک ہفتہ طویل ورکشاپ بھی جی ڈی سی سرنکوٹ میں این ایس ایس، این سی سی، محکمہ ماحولیات اور شعبہ زولوجی کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔

Share This Article