فلسطینی مسئلے کاپر امن حل | نیویارک میںاعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس

Towseef
2 Min Read

یو این آئی

نیویارک// نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فتر میں “فلسطینی مسئلے کے پر امن حل اور دو ریاستی حل پر عمل درآمد سے متعلق اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس” کا انعقاد ہو رہا ہے ۔ کانفرنس کی مشترکہ صدارت سعودی عرب اور فرانس کر رہے ہیں … اس میں بین الاقوامی اور اقوامِ متحدہ کی سطح پر شرکت کی جا رہی ہے ۔ کانفرنس کا مقصد ایک ایسا عملی اور با معنی راستہ نکالنا ہے جو ریاستِ فلسطین کے اعتراف کو تقویت دے اور علاقائی امن کے مواقع کو ممکن بنائے ۔ کانفرنس میں شامل 8 کمیٹیاں جون سے ہی اپنا کام شروع کر چکی ہیں، جن کا مقصد ریاستِ فلسطین کے فریم ورک سے متعلق اقتصادی، سیاسی اور سیکیورٹی پہلوؤں پر مشترکہ تصورات تیار کرنا ہے ۔ ان کمیٹیوں میں شامل ممالک میں اسپین، اردن، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، ناروے ، مصر، برطانیہ، ترکی، میکسیکو، برازیل، سینیگال، عرب لیگ اور یورپی یونین شامل ہیں۔ یہ “یومِ امن” کی کوششوں سے متعلق ایک گروپ کی شکل میں کام کر رہی ہیں۔کمیٹیوں کی ذمے داریوں میں ایک خود مختار اور متحدہ فلسطینی ریاست کے تصور، سلامتی کو مضبوط بنانے ، امن کی زبان کو فروغ دینے ، فلسطین کے اقتصادی طور پر کامیاب ہونے کے امکانات، تعمیر نو، دو ریاستی حل کے تحفظ، بین الاقوامی قانون کے احترام کو فروغ دینے اور یومِ امن کی کوششوں جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز ہے ۔اسی تناظر میں، کانفرنس کا مقصد اسرائیلی خلاف ورزیوں کے فوری حل، اور دو ریاستی حل کے ذریعے اس دیرینہ تنازع کے خاتمے کے لیے پیش رفت یقینی بنانا ہے ۔ اب متعدد ممالک دو ریاستی حل کو امن کے واحد ممکنہ راستے کے طور پر دیکھنے لگے ہیں۔

Share This Article