عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جمو ں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے راجوری کے اے ڈی ڈی سی ڈاکٹر راج کمار تھاپا کی بیٹی سے ملاقات کی۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر راج کمار تھاپا راجوری میں پاکستان کی بلا اشتعال گولہ باری کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔
ایل جی نے راج کمار کی بیٹی کو یقین دہانی کا خط سونپا اور انہیں کہا کہ تعلیم مکمل ہونے کے بعد انہیں اسسٹنٹ لاء آفیسر کے عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔