عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر ہروان کے علاقہ لِڈواس میں پیر کے روز ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔بھارتی فوج کی چنار کور کے مطابق، یہ جھڑپ لِڈواس علاقے میں شروع ہوئی اور آپریشن اس وقت جاری ہے۔
ادھر، حکام نے بتایا کہ پولیس، فوج، اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے مہادیو کے قریب ملنار کے جنگلاتی علاقے میں محاصرہ اور تلاشی مہم شروع کی تھی۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی فورسز مشتبہ مقام کے قریب پہنچیں، وہاں چھپے ملی ٹینٹوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کا جواب فورسز نے دیا، اور اس طرح چھڑپ شروع ہو گئی۔
سرینگر کے ہارون علاقہ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ
