انسداد منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام | کشتواڑ میں تین روزہ میگا میڈیکل کیمپ کا آغاز

Towseef
2 Min Read

ؑعاصف بٹ

کشتواڑ //منشیات سے پاک معاشرے کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کو جاری رکھتے ہوئے، جی آر بیگ میموریل فانڈیشن نے کشتواڑ میں ایک تین روزہ میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جو کہ تین سال قبل شروع کی گئی بیداری مہم کے جاری نشا مکھ بھارت ابھیان ہے۔یہ پروگرام، جس نے جموں و کشمیر اور لداخ کے دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں تک اپنی رسائی کو بڑھایا ہے، تعلیم، طبی امداد، اور کمیونٹی کی شرکت کے ذریعے منشیات کے استعمال کو روکنے کے فانڈیشن کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ پروگرام کی سربراہی اشتیاق بیگ، سینئر ٹریڈ یونین لیڈر اور جی آر بیگ میموریل فانڈیشن کے چیئرمین کررہے ہیں۔ نشے کے متاثرین کے ساتھ وابستگی اور یکجہتی کے ایک علامتی عمل میں، بیگ نے کوکرناگ اور ڈکسم میں ننگے پائوں مارچ کیا جس میں نوجوانوں میں منشیات کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ کے بارے میں شعور بیدار کیا گیا۔ایم ایل اے اندروال نے جی آر کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔ چھاترو گیسٹ ہاس میں بیگ میموریل ٹرسٹ، چیئرمین اشتیاق بیگ کے ساتھ جموں و کشمیر میں منشیات کے خاتمے کے لیے ننگے پاں چلتے ہوئے شرما ایم ایل اے اندروال نے ان کی کوششوں کے لیے جی آر بیگ میموریل فانڈیشن کے کردار کو سراہا۔ فانڈیشن ضلع کشتواڑ کی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر کا اس طبی اور سماجی مداخلت کو آسان بنانے میں ان کی بھرپور مدد اور تعاون کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہے ۔

Share This Article