مشتاق چایا امریکن یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے سرفراز

Towseef
1 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//وادی کے ممتاز تاجر اور ہوٹلیئر مشتاق چایا کو برلنگٹن یونیورسٹی امریکہ نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔ یہ اعزاز جموں و کشمیر کی سیاحتی معیشت میں ان کی نمایاں خدمات کے اعزاز میں دیا گیا۔ مشتاق چایا کو جموں و کشمیر کی سیاحتی معیشت میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں برلنگٹن یونیورسٹی (امریکہ) نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔اس دوران مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے چایا کو یہ اعزاز ملنے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ۔

Share This Article