مشتاق چایا کو برلنگٹن یونیورسٹی (امریکہ) کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ وادی کے معروف تاجر اور ہوٹلئر مشتاق چایا کو برلنگٹن یونیورسٹی، امریکہ کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا ہے۔ یہ باوقار اعزاز جموں و کشمیر کی سیاحتی معیشت میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق چایا کو برلنگٹن یونیورسٹی (امریکہ) کی طرف سے اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا ہے تاکہ جموں و کشمیر کی سیاحت اور معیشت میں ان کی نمایاں خدمات کو تسلیم کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ باوقار اعزاز ان کی بصیرت افروز قیادت اور خطے کی ترقی سے ان کی گہری وابستگی کا عکاس ہے۔

Share This Article