راجوری میں18 سالہ کرکٹر توی میں ڈوب کر جاں بحق

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری// راجوری ضلع میں اتوار کی صبح مناور توی دریا میں ڈوبنے سے ایک 18 سالہ نوجوان کرکٹر جاں بحق ہو گیا۔
حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت لکشیت شرماکے طور پر ہوئی ہے، جو چنّی سندربنی، ضلع راجوری کا رہائشی تھا۔ وہ آج صبح سویرے دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔
مقامی سطح پر لکشیت کو اُس کی شاندار کرکٹ صلاحیتوں کے لیے جانا جاتا تھا اور اُسے ایک باصلاحیت کھلاڑی مانا جاتا تھا جس کا مستقبل کرکٹ کے میدان میں روشن تصور کیا جا رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق لکشیت کی لاش دریا سے نکال کر قانونی کارروائی کے لیے سندربنی اسپتال منتقل کی گئی۔

Share This Article