عظمیٰ نیوزسروس
سانبہ//پولیس نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ واقع ایک گاؤں سے تقریباً 500گرام ہیروئن برآمد کی۔ حکام نے بتایاکہ یہ بازیابی مقامی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے دن کی اولین ساعتوں میں چلیاری گاؤں سے کی ۔حکام نے بتایا کہ ایک مقامی دیہاتی نے اطلاع دی کہ پاکستان سے آدھی رات کے فوراً بعد ایک مشتبہ ڈرون نے پیلے رنگ کا پیکٹ گرایا۔انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور پیکٹ کو قبضے میں لے لیا گیا، جس کے نتیجے میں 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔