ریلوے کی بڑی کارروائی | آئی آر سی ٹی سی کے 2.5کروڑ صارفین کے کھاتے غیر فعال

Towseef
3 Min Read

عظمیٰ نیوزڈیسک

نئی دہلی//ریلوے نے ٹکٹوں کی فرضی بکنگ اور خودکار نظام کے غلط استعمال پر شکنجہ کستے ہوئے آئی آر سی ٹی سی کے 2.5 کروڑ سے زائد صافرین کے کھاتوں کو غیر فعال کر دیا ہے۔ یہ قدم مشتبہ بکنگ پیٹرن، فرضی اکاؤنٹس اور غیر مجاز سافٹ ویئر کے ذریعے ٹکٹ بکنگ کرنے والے صارفین کے خلاف بڑے پیمانے پر کی گئی ڈیجیٹل کارروائی کا حصہ ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق اس مہم کا مقصد عام مسافروں کو پریشانی سے بچانا اور سسٹم کو شفاف بنانا ہے۔دراصل ان اکائونٹ کے ڈی-ایکٹیو ہونے سے پہلے تتکال ٹکٹ بکنگ میں کئی طرح کے مسائل پیش آ رہے تھے۔ اکثر دیکھا جا رہا تھا کہ تتکال بکنگ ونڈو کھلنے کے کچھ ہی منٹوں میں ٹکٹ غائب ہو جاتے تھے کیونکہ باٹس کا استعمال کرکے ایجنٹ سارے ٹکٹ غائب کر دیتے تھے، جس سے عام مسافر ٹکٹ بک نہیں کر پاتا تھا۔ حالانکہ اب تبدیلی کے بعد ریلوے مسافروں کو بڑی راحت ملتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔پارلیمنٹ میں حکومت نے بتایا کہ ٹکٹ بکنگ سسٹم میں گڑبڑیوں کو روکنے کے لیے آئی آر سی ٹی سی نے حال ہی میں 2.5 کروڑ سے زیادہ یوزر آئی ڈی ڈی ایکٹیو کیے ہیں کیونکہ ان یوزرس کی آئی ڈی مشتبہ پائی گئی تھی۔ حکومت نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ کئی روٹس اور مناسب ٹائمنگ والی ٹرینوں کے ٹکٹ کچھ ہی منٹوں میں ختم ہو جاتے ہیں۔ حالانکہ سال بھر ٹرین ٹکٹ کی ڈیمانڈ ایک جیسی نہیں رہتی۔ حکومت نے بتایا کہ ہندوستانی ریلوے نے کنفرم ٹکٹ بکنگ اور ڈیجیٹل کو فروغ دینے کے لیے کچھ اور تبدیلی کیے ہیں۔حکومت نے ٹکٹ بکنگ کو مزید شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے حال ہی کچھ بڑی تبدیلی کی ہے۔ تتکال ٹکٹ کی بکنگ صرف آدھار آتھنٹیکیٹیڈ یوزرس ہی کر سکیں گے۔ یہ ضابطہ یکم جولائی 2025 سے نافذ ہو چکا ہے۔ ایجنٹ اب تتکال ٹکٹ بکنگ کے پہلے 30 منٹ تک بکنگ نہیں کر سکتے، اس سے عام مسافروں کو پہلے موقع ملے گا۔ سبھی پی آر ایس کائونٹر پر ڈیجیٹل پمنٹ کی سہولت دی گئی ہے۔ بکنگ کا 89 فیصد سے زیادہ حصہ اب آن لائن ہو چکا ہے، جس سے شفافیت بڑھی ہے۔

Share This Article