یواین آئی
مالے/نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے مالدیپ کے اپنے دو روزہ دورے کے آخری دن ہفتہ کو یہاں مالے میں نائب صدر حسین محمد لطیف، سابق صدر محمد نشید اور پارلیمنٹ کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا نائب صدر سے ملاقات کے بعد مودی نے کہا کہ بات چیت ہند-مالدیپ دوستی کے اہم ستونوں پر مرکوز رہی اور امید ظاہر کی کہ آنے والے برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا،”نائب صدر حسین محمد لطیف کے ساتھ میری بہت اچھی ملاقات رہی۔ ہماری بات چیت ہند-مالدیپ دوستی کے اہم ستونوں پر مرکوز رہی۔ ہمارے ممالک بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی، توانائی وغیرہ جیسے شعبوں میں مل کر کام کرتے رہتے ہیں۔ یہ ہمارے لوگوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آنے والے برسوں میں اس شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔