مصنوعی ذہانت میں جموں کشمیرکےشراکت دار بننے کی پیش کش
سرینگر// گوگل کے سینئر ایگزیکٹوز کی ایک ٹیم نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو بااختیار بنانے کے سفر کا حصہ بننے کی پیشکش کی۔گوگل ٹیم میں لیڈرشپ ایگزیکٹیو آشیش واتل ، کنٹری ڈائریکٹر سنجے دیوان، ہیڈ اسٹیٹ گورنمنٹ سیکٹر، پنکج شکلا ، گوگل کلاؤڈ سے ہیڈ ٹیکنالوجی اور اے آئی شامل ہیں۔گوگل ٹیم نے میٹنگ کو نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم، صحت، سیاحت، اسٹارٹ اپس اورسکل ڈیولپمنٹ کے شعبوں میں پہل کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ جموں و کشمیر کے لیے مؤثر اور قابل توسیع مصنوعی ذہانت سلوشنز تیار کیے جاسکیں۔ٹیم نے وزیر اعلیٰ کو مطلع کیا کہ تعلیم اور صحت میں اے آئی ٹکنالوجی کی مداخلت کے ساتھ عمودی فوکس جموں و کشمیر کے شہریوں کی زندگیوں پر بہت زیادہ اثر ڈالے گا۔انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ کمیونٹی کو اے آئی پلیٹ فارم تک رسائی دینے سے جموں و کشمیر میں مقامی لوگوں کو مدد ملے گی اور ریاست میں نوجوان ٹیک فورس کو گہرے ٹیک پلیٹ فارمز پر نمائش حاصل کرنے اور اے آئی پر مبنی ایپلی کیشنز بنانے کا موقع ملے گا جو جموں و کشمیر کے اندر اور باہر استعمال کیے جائیں گے۔